Follw Us on:

‘زبان کے پکے ہیں، بجلی سستی ہوگی، وزیراعظم جلد خوشخبری سنائیں گے’ وزیر توانائی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
'زبان کے پکے ہیں، بجلی سستی ہوگی، وزیراعظم جلد خوشخبری سنائیں گے' وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت اپنی زبان پر پکی ہے اور اس کی زبان پچھلی حکومت جیسی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری وزیراعظم جلد قوم کو دیں گے اور اس کے لئے وقت کا انتخاب محض چند دنوں کا مسئلہ ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ میڈیا میں یہ خبریں کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جائے گی، یہ سب غلط ہیں۔

ان نے مزید کہا کہ حکومت اپنی بات پر قائم ہے اور جلد ہی عوام کو اس فیصلے کا فائدہ ملے گا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ یہ قیمتوں میں کمی آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول ایگریمنٹ کے بعد اعلان کی جائے گیا اور اس بارے میں میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیاں جلد غلط ثابت ہوں گی۔

اس کے علاوہ وزیر توانائی نے پاکستان کے پہلے 120 KW فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور برقی نقل و حمل کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں اور یہ سب اقدامات گرین انرجی کے مستقبل کی طرف بڑھنے کی کوششیں ہیں۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح پائیدار توانائی کے ڈھانچے کی تشکیل میں ایک اہم قردار ہے اور اس سے توانائی اور نقل و حمل کے شعبے میں تبدیلی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی قیمتوں کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا گیا ہے جس سے برقی نقل و حمل عوام کے لیے سستی اور قابل رسائی ہو گئی ہے۔

وزیر توانائی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان صاف توانائی کے نئے دور میں داخل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کے شیڈول میں تبدیلیاں، مسافروں کے لیے نئے روانگی اوقات کا اعلان

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس