Follw Us on:

‘پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے’ وزیر اعظم شہباز شریف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں حکومت کی پوری ٹیم کے ساتھ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی خدمات شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے آرمی چیف کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی دن رات کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتوں نے آئی ایم ایف معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، لیکن وہ ناکام ہوئیں۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی کے ریویو کے حوالے سے اسٹاف لیول معاہدے اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف پاکستان کی معاونت کے لیے 1.3 ارب امریکی ڈالرز کے فنڈز کے حوالے معاہدے پر اظہار اطمینان کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب امریکی ڈالرز کا پہلا اسٹاف لیول معاہدے کا ریویو مکمل ہو چکا ہے، ان معاہدوں کے ذریعے آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے گزشتہ 18 مہینوں کے دوران  میکرو اکنامک استحکام کی بحالی کے حوالے سے پیشرفت، مالی صورتحال کی بہتری اور افراط زر 2015 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آنے اور معیشت میں استحکام  پر پاکستان کی تعریف کی ہے آئی ایم ایف نے معیشت میں اصلاحات اور گورننس میں بہتری  کے لئے حکومت پاکستان کے اقدامات اور عزم کو بھی سراہا ہے ٫ جو کہ خوش آئند ہے ۔

وزیراعظم نے ان معاہدوں کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب اور حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کی ستائش کی، ان کا کہنا تھا کہ ان معاہدوں سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور اسے طویل مدتی بحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی ؛ حکومت ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتر کارکردگی اور نجی شعبے کی ترقی جیسے اہم شعبوں کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے

وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حجم بجلی صارفین کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس