Follw Us on:

حافظ نعیم کا 20 اپریل کو پشاور میں امن مارچ کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
حافظ نعیم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلیے عید کے بعد ملک گیر تحریک کا اعلان( فائل فوٹو)

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے عید کے بعد 20 اپریل کو پشاور میں امن مارچ کا اعلان کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘حق دو عوام کو، بچاؤ پاکستان کو’تحریک کے ذریعے پرامن سیاسی مزاحمت جاری رہے گی، جماعت اسلامی 20اپریل کو پشاور میں امن مارچ کا انعقاد کرے گی اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے عید کے بعد تحریک چلائی جائے گی۔

 اسلام آباد میں حافظ نعیم کی پریس کانفرنس سے قبل خیبرپختونخوا کی قیادت نے امیر جماعت اسلامی سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں مارچ کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

۔انہوں  نے کہا ہے کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے کے پی میں دہشت گردی واپس آچکی ہے، آج کے پی کے عالمی ایجنسیوں کی پراکسی بن گیا ہے

انہوں نے  مزید کہا کہ پختونوں، بلوچوں کو اعتماد میں لیے بغیر، کے پی اور بلوچستان میں امن قائم نہیں ہوگا، خطے میں امن کی کنجی پاک افغان تعلقات کی بحالی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ عوام کی مرضی کے خلاف حکمران مسلط کیے جائیں گے تو اعتماد کا بحران پیدا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ لوگوں کو مسلط کرنے کے عمل سے دور ہوجائے اور حکمرانوں کی امریکا نوازی نے ملک کو دہشت گردی کی آگ میں دھکیلا ہے۔

مزید پڑھیں:اربوں روپے کا تعلیمی بجٹ کرپشن کی نظر ہوجاتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس