Follw Us on:

یو اے ای میں 10 پاکستانی بھیک مانگتے ہوئے گرفتار: پانچ خواتین بھی شامل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں حکام نے بھیک مانگنے کے الزام میں 10 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا، جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

خلیجی ملک میں بھکاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت ان افراد کو مختلف کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گرفتار شدگان میں تین خواتین، آمنہ بی بی، کوثر بی بی اور فرزانہ بی بی کا تعلق وہاڑی سے ہے، جبکہ جمیلہ بی بی اور زبیدہ بی بی لاہور کی رہائشی ہیں۔

دیگر گرفتار ملزمان میں ڈی جی خان کے محمد زکریا، بہاولنگر کے وسیم حیدر، لاہور کے محمد عثمان، چارسدہ کے اعجاز خان اور پشاور کے عبداللہ شامل ہیں۔

حکام نے پاکستانی سفارت خانے کو اس پیشرفت سے آگاہ کر دیا ہے اور تمام گرفتار افراد کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہیں جلد پاکستان ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جس کے لیے ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ پاکستان واپسی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یو اے ای حکام نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی مزید سخت کر دی ہے اور حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مسافروں کی بہتر جانچ پڑتال کو یقینی بنائے تاکہ اس مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس