Follw Us on:

کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی

کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 17 افراد کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق دھماکا پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا تھا اس وجہ سے تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ دھماکے کے بعد گاڑی اور موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی تھی جس سے مزید نقصان ہوا۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

اس پہلے آج صبح بلوچستان میں ایک اور واقعہ پیش آچکا ہے جس میں جس میں مسلح افراد نے کراچی جانے والی مسافر بس کے چار مسافروں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب سے تھا اور تین دیگر کو اغوا کر لیا گیا۔

اس کے علاوہ آج تربت کے علاقے میں بھی ایک سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر بھی حملہ کیا گیا ہے جس میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تاہم ابھی تک اس واقعے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری ان علاقوں کی طرف روانہ ہو چکی ہے جہاں مسلح افراد نے سڑکیں بلاک کیں اور آپریشنز جاری ہیں تاکہ علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ خونریز حملے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی تشویش کا نشان ہیں جہاں امن و امان کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ‘آخری حد تک کوشش کروں گا کہ پاکستان کو قرضوں سے نجات دلاؤں’ شہباز شریف

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس