Follw Us on:

غیر قانونی افغانوں کو نکالنے کے لیے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
افغان مہاجرین کی بے دخلی کا سلسلہ تاخیر کے بعد دوبارہ شروع( فائل فوٹو)

حکومت نے غیر قانونی افغان شہریوں کے ملک چھوڑنے کے لیے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے اورتارکین وطن کو نکالنے کے لیے سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل افغان حکومت کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے قیام میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کی پالیسی ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے درمیان سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سامنے آئی ہے، جس کا الزام اسلام آباد نے ایک بار پھر افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروپوں پر لگایا ہے۔

ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ اب تک، غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم 878,972 افغان باشندے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان 21 لاکھ دستاویزی افغانوں کی میزبانی کررہا ہے اور کئی دہائیوں سے لاکھوں غیر دستاویزی افغان شہری بھی مقیم ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان قاصیر آفریدی نے کہا، “کل 21 لاکھ میں سے، 13لاکھ افغان مہاجرین وہ ہیں جنہوں نے رجسٹریشن کارڈز کا ثبوت حاصل کر رکھا ہے۔ ان میں سے 52 فیصد سے زیادہ کے پی میں ہیں۔

ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ اب تک، غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم 878,972 افغان باشندے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔( فائل فوٹو)

انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 8 لاکھ افغان باشندے تھے، جنہوں نے اے سی سی کارڈ حاصل کیے تھے اور ان میں سے زیادہ تر کے پی میں مقیم تھے۔

پاکستان تقریبا پانچ دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ ان میں سے لاکھوں لوگ گزشتہ چند سالوں میں اپنے ملک واپس آئے لیکن اب بھی 21 لاکھ سے زیادہ کے پی اور دیگر صوبوں میں مقیم ہیں۔

پاکستانی حکام نے تمام غیر قانونی افغانوں کے ساتھ ساتھ اے سی سی کارڈ رکھنے والوں کے لیے اپنے ملک واپس جانے کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی ہے،ہزاروں افغان ہیں، جو پاکستان میں پیدا ہوئے اور اپنی پوری زندگی میں مشکل سے اپنے وطن گئے۔

مقدس مہینے کے دوران ڈیڈ لائن تیزی سے قریب آنے پر ان میں سے ایک بڑی تعداد ایک بار پھر پریشان ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس