اپریل 5, 2025 12:38 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں چار افرادجاں بحق ہو گئے( فوٹو: رائٹرز)

لبنان کی وزارت صحت عامہ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں دو الگ الگ اسرائیلی حملوں میں کم از کم چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ  حملے جنوب لبنان میں جاری مہلک حملوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہیں، حالانکہ نومبر میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک سال سے زیادہ عرصے کی کشیدگی اور دو ماہ کی کھلی جنگ کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی این این اےکے مطابق وزارت صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یُحمر الشقیف میں ایک گاڑی پر اسرائیلی دشمن کے حملے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

این این اے نے مزید کہا ہے کہ دشمن کے ایک ڈرون نےقصبے کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے ساتھ ہی توپ خانے کی گولہ باری بھی کی گئی۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی لبنان کے یُحمر علاقے میں کئی حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ہتھیار منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا اور مزیداسرائیلی فوج نے کہا کہ فوج نے ان جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔

جمعرات کی صبح این این اے نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ اسرائیلی ڈرون کے ذریعے ،قصبہ معروب میں ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی لبنان میں اسرائیل کے ‘فضائی حملے’ مزید کشیدگی بڑھ سکتی ہے

اسرائیل نے 27 نومبر کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد بھی لبنان میں حملے جاری رکھے ہیں اور ان اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو اس کے مطابق حزب اللہ کے فوجی ٹھکانے ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ تاہم، زیادہ تر شہید عام شہریوں ہوئے ہیں۔

اس سے قبل، رواں ماہ کے آغاز میں وزارت صحت نے بتایا تھا کہ یُحمر کے علاقے میں ایک اسرائیلی حملے میں دو افراد جاں بحق، جبکہ اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس نے دو حزب اللہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس