Follw Us on:

خراب سڑکیں ایک اور حادثے کا سبب: قلات میں بسوں کے تصادم سے 6 افراد جاں بحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

بلوچستان کے علاقے قلات میں دو مسافر بسوں کے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس اور کراچی سے کوئٹہ آنے والی بس ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قلات ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان میں سڑک حادثات ایک سنگین مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔ 2021 میں پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق ملک بھر میں 5,608 افراد سڑک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کراچی میں خاص طور پر صورتحال تشویش ناک ہے، جہاں 2024 میں 500 افراد ہلاک اور 4,879 زخمی ہو چکے ہیں۔

کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافے کے بعد حکومت نے بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اب انہیں صرف رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک چلنے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ، تمام بھاری گاڑیوں کے لیے فزیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ غیر محفوظ گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے سے روکا جا سکے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی ناقص صورتحال کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہلک حادثات کی روک تھام میں حکومت ناکام ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی جانوں کو مسلسل خطرہ لاحق ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس