اپریل 5, 2025 1:10 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

“پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ، اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت ہے”  وزیراعظم شہباز شریف   

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو مستقبل کی سکیموں میں استعمال کرنے کی ہدایت( فائل فوٹو)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ‘رب زذوالجلال کا احسان، پاکستان’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ رب العزت کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے، جو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عطا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں اور ہم اپنے شہدا اور بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے یہ ملک وجود میں آیا۔

وزیراعظم نے اتحاد و اتفاق کو وقت کی سب سے بڑی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی کے ذریعے ہم معاشی و سماجی چیلنجز پر قابو پا سکتے ہیں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور افواجِ پاکستان کے تحفظ و قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینا عظیم قربانیوں کے ساتھ بے وفائی کے مترادف ہے۔ انہوں نے مذہبی منافرت اور تفریق کے خاتمے پر زور دیا اور کہا کہ کچھ عناصر اپنے ذاتی مفاد کے لیے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہمیں قومی استحکام کو مقدم رکھنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد اسلامی نظریاتی ریاست ہے جو ایٹمی قوت  ہے اور 1998 میں ایٹمی طاقت بننے کے بعد کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ذہین لوگوں اور بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، مگر دشمن عناصر ہمیں ان وسائل سے فائدہ اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو مالی معاونت کہاں سے مل رہی ہے، ہمیں اس کا بخوبی علم ہے، لیکن ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے تحفظ کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، اور ہم ہر حال میں پاکستان کی ترقی اور سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس