اپریل 5, 2025 12:32 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

پیکا ایکٹ: عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد کردی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پیکا خلاف ورزی کیس میں عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد کردی( فائل فوٹو)

مقامی عدالت نے  الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق کیس میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت خارج کردی، جوڈیشل مجسٹریٹ صحافی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کر رہے تھے، جسے ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ کی متعدد دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی جسے پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 190 کے ساتھ پڑھا گیا تھا ۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فرحان ملک، جو ایک نجی نیوز چینل کے لیے  ڈائریکٹر نیوز کے طور پر کام کرتے تھے اور اب ایک یوٹیوب چینل کے مالک ہیں، مبینہ طور پر ریاست مخالف مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے صحافی کو 20 مارچ کو پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی اور ہتک عزت میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ انکوائری کے دوران، مبینہ یوٹیوب چینل کا ابتدائی تکنیکی تجزیہ موصول ہوا، جس سے پتہ چلا کہ مبینہ شخص جعلی خبروں اور عوامی اشتعال انگیزی کے ایجنڈے پر مشتمل ریاست مخالف پوسٹس اور ویڈیوز بنانے اور پھیلانے میں ملوث ہیں۔

متنازعہ پیکا قانون میں حال ہی میں ترمیم کی گئی تھی اور ملک بھر کی صحافی تنظیمیں اس قانون کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور اسے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے اور اخباری نمائندوں اور ان کے ذرائع ابلاغ کو دھمکانے کی کوشش قرار دے رہی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس