اپریل 5, 2025 12:39 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

پاکستان ریلوے کی پانچویں عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور روانہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان ریلوے کی پانچویں عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور روانہ( فائل فوٹو)

پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پانچویں خصوصی عید ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ یہ ٹرین کل لاہور پہنچے گی اور راستے میں مختلف اہم اسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔

یہ اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر لانڈھی، حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، صادق آباد، رحیم یار خان، خانیوال، ملتان کینٹ، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد اور قلعہ شیخوپورہ سے ہوتی ہوئی اپنی منزل، لاہور، پر پہنچے گی۔

ٹرین میں مجموعی طور پر 1072 مسافر سوار ہیں، جبکہ اس سے پاکستان ریلوے کو 3333764 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ ٹرین میں 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، 10 ایکونومی کلاس کوچز اور 1 بریک ون شامل ہے۔

ٹرین کی روانگی کے موقع پر ڈپٹی ڈی ایس آپریشن ناصر نذیر نے مسافروں کو الوداع کہا اور انتظامات کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر شاہجہان عالم اور دیگر اسسٹنٹ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی ڈی ایس ناصر نذیر نے اسپیشل ٹرین کے تمام انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور مسافروں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کو چیک کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ دورانِ سفر مسافروں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے اور ان کی رہنمائی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی یہ خصوصی عید ٹرین مسافروں کے لیے سہولت کا باعث بن رہی ہے اور عید کے موقع پر سفر کرنے والوں کو آسانی فراہم کر رہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس