اپریل 5, 2025 1:18 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

کراچی کی آئل ریفائنری میں لگی آگ کئی گھنٹے بعد بھی نہ بجھائی جا سکی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب لگنے والی شدید آگ کئی گھنٹوں بعد بھی قابو میں نہیں آ سکی۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر گیس پائپ لائن میں لگنے کے بعد پھیلی، تاہم اس کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مگر آگ کے دھوئیں سے قریبی علاقوں کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا ہے، جبکہ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ آگ آئل ریفائنری سے دور لگی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔

فائر آفیسر محمد ظفر کے مطابق شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے ہیں۔ پانی کی پائپ لائن کی بورنگ کے دوران گیس لائن کو نقصان پہنچا، جس سے آگ بھڑکی۔ ان کا کہنا ہے کہ آگ پر پانی ڈالنے کے باوجود وہ دوبارہ بھڑک رہی ہے، جس سے قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے لیے کسی ڈمپر یا ہیلی کاپٹر کے ذریعے مٹی ڈالنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف فائر آفیسر سے رابطہ کر کے ہدایت دی ہے کہ آگ پر فوری قابو پایا جائے۔ فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس