اپریل 3, 2025 12:49 شام

English / Urdu

Follw Us on:

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 کے لیے روی بوپارا کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 کے لیے روی بوپارا کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کی تیاریوں کے لیے کراچی کنگز نے ایک فیصلہ کیا ہے۔ کراچی نے جمعہ کے روز انگلینڈ کے سابق پلیئر ‘روی بوپارا’ کو پی ایس ایل 10 کے لیے اپنے ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

اس کے ساتھ ہی ‘محمد مسرور’ کو ہائی پرفارمنس کوچ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

روی بوپارا، جو کراچی کنگز کے ساتھ طویل عرصے سے وابستہ ہیں انہوں نے اپنے کرکٹنگ کیریئر میں کئی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ وہ 2016 سے 2019 تک کراچی کنگز کے کھلاڑی رہے ہیں اور 2016 میں کپتان بھی رہے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ 2023 میں بیٹنگ کوچ اور 2024 میں اسسٹنٹ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

روی بوپارا کا ٹیم کی گہرائی میں سمجھ بوجھ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وسیع تجربہ انہیں پی ایس ایل 10 میں ٹیم کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔

اس کے علاوہ محمد مسرور، جو کراچی کنگز کے ساتھ طویل عرصے سے فیلڈنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کے طور پر وابستہ ہیں اور اب ہائی پرفارمنس کوچ کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔

ان کی مہارت اور کھلاڑیوں کی ترقی میں تجربہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ان تقرریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم روی بوپارا کو پی ایس ایل 10 کے لیے اپنے ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں، ان کا کراچی کنگز کے ساتھ سفر بطور کھلاڑی اور پھر کوچنگ اسٹاف کا حصہ بننا ان کی اس فرنچائز کے لیے گہری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ٹیم میں نئی توانائی آئے گی۔”

انہوں نے مزید کہا ہے کہ “محمد مسرور کی ہائی پرفارمنس کوچ کے طور پر ترقی ان کی محنت اور لگن کا اعتراف ہے۔ ان دونوں کی قیادت میں کراچی کنگز ایک مضبوط اور کامیاب ٹیم کے طور پر سامنے آئے گی۔”

کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے کرے گی اور ان کا پہلا میچ 12 اپریل کو اپنے ہوم گراؤنڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: پی سی بی نے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا، کب اور کیسے ہوگی؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس