گرمی بڑھتے ہی پاکستان میں آبی ذخائر کی صورت حال میں بہتری آنے لگی، ایک ہفتے کے دوران تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج میں پانی ڈیڈ لیول دو دو فٹ اوپر آ گیا۔
نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1404 فٹ، چشمہ بیراج میں 640 فٹ، جب کہ منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح 4 فٹ اضافے کے بعد 1074 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
ملک کے بڑے ڈیمز میں قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 75 ہزار ایکڑ فٹ کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 83 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کوٹ ادو میں سرنگ بنا کر پائپ سے تیل چوری کرنے کی کوشش میں دوافراد ہلاک
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 22,200 کیوسک اور اخراج 15,000 کیوسک ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 27,200 کیوسک اور اخراج 15,000 کیوسک ہے، جب کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 45,000 کیوسک اور اخراج 23,000 کیوسک ہے۔
واضح رہے کہ پانی کی سطح میں مزید بہتری کی توقع ہے، جو زرعی اور توانائی کے شعبوں کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔