اپریل 5, 2025 12:38 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عیدالفطر ہوگی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
شوال کا چاند نظر آ گیا سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں کل عید الفطر ہو گی۔ (فوٹو: گوگل)

شوال کا چاند نظر آ گیا ہے، سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں کل بروز اتوار عید الفطر ہوگی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد عید الفطر کل ہوگی۔ سعودی عرب کے تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آیا ہے۔

جرمنی میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آگیا اور وہاں کے عوام بھی کل مذہبی جوش و جذبے سے عید منائے گی۔ یونان، متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی عیدالفطر اتوار کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب انڈونیشیا اور ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد وہاں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائے جائے گی۔ برونائی، آسٹریلیا، بنگلادیش سمیت کئی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا۔

واضح رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سعودی عرب میں چاند کے باضابطہ اعلان کا انتظار کیا جارہا ہے اور سپریم کورٹ اعلان کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ہوگا، جس میں عیدالفطر سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان میں بھی عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس