اپریل 5, 2025 12:37 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

سرحدی علاقوں میں کشیدگی، طالبان حملے میں 7 فوجی شہید ہوگئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ہلاک ہونے والوں میں تقریباً نصف سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔ (فوٹو: گوگل)

افغان سرحد سے متصل علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں 7 فوجی شہید ہو گئے، جب کہ جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے اور 6 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح طالبان ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے اور انہوں نے اچانک فوجی قافلے پر حملہ کر دیا۔ فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں جنگی ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل رہی۔

عالمی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 2025 کے آغاز سے اب تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں 190 سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں، جن میں اکثریت سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہے۔

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے مارچ کے وسط میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ‘اسپرنگ کمپین’ کے نام سے ایک نیا حملوں کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: گرمی آتے ہی آبی ذخائر کی صورت حال بہتر، تربیلا اور چشمہ بیراج کی سطح بلند

اسلام آباد میں قائم سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق 2024 پاکستان میں گزشتہ ایک دہائی کا سب سے زیادہ خونی سال رہا، جس میں 1,600 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تقریباً نصف سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔ دہشت گردی کے زیادہ تر واقعات افغانستان سے متصل سرحدی علاقوں میں پیش آئے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس