اپریل 3, 2025 12:46 شام

English / Urdu

Follw Us on:

‘نوکری نہیں شوہر چھوڑو’ خاتون نے 45 کلو وزن کم کرلیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
رولر اسکیٹنگ کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنایا اور حیران کن طور پر 45 کلو وزن کم کرلیا۔ (فوٹو: جیو نیوز)

رہوڈ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ امریکی خاتون کونی سٹورز نے اپنی زندگی میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا اور شوہر کے ساتھ ساتھ نوکری کو بھی خیرباد کہہ دیا۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق کونی سٹورز 2020 میں ایک خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں۔ وہ شادی شدہ تھیں، ایک بیٹی کی ماں تھیں اور ایک اچھی ملازمت بھی کر رہی تھیں، لیکن عالمی وبا کورونا کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئیں۔

اس دوران شراب اور ضرورت سے زیادہ کھانے کی عادت نے ان کا وزن 136 کلوگرام تک پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں: تونسہ میں ایڈز کے بڑھتے کیسز پر مریم نواز کا سخت نوٹس، فوری اقدامات کا حکم

کونی سٹورز نے اپنی زندگی کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا اور شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی، نوکری کو خیرباد کہہ دیا اور اپنا مکمل فوکس خود کو فٹ بنانے پر رکھا۔

انہوں نے رولر اسکیٹنگ کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنایا اور حیران کن طور پر 45 کلو وزن کم کرلیا۔

کونی سٹورز نہ صرف اب ایک ماہر رولر اسکیٹر بن چکی ہیں بلکہ وہ ایک کامیاب رئیل اسٹیٹ بزنس بھی چلا رہی ہیں، جس سے وہ اپنی زندگی میں خوش اور مطمئن ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس