اپریل 5, 2025 1:07 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

پاکستان بھر میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا، کل عید ہوگی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کل بروز پیر ملک بھر میں عیدالفطر ہوگی۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا، لاہور، اسلام آباد، خانیوال اور جہلم سمیت ملک کے اکثر شہروں میں عید کا چاند نظر آگیا۔

کل بروز پیر ملک بھر میں عیدالفطر ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو شوال کا چاند مبارک ہو، دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم پر شوال کا یہ چاند امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ماہ رمضان کی روزے، نمازیں، نوافل اور عبادات قبول فرمائے، دعا کرتی ہوں کہ عید الفطرکا چاند ہر گھر میں امن سکون اور خوشیاں لائے۔

مریم  نواز نے کہا کہ دعا ہے کہ شوال المکرم میں ہر دن اور ہر رات امن وسلامتی کی ہو، دعا ہے کہ اللہ تعالی مظلوم فلسطینیوں اورکشمیریوں کو بھی آزادی کی عیدنصیب فرمائے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بوہری کمیونٹی آج عید الفطر منا رہی ہے، جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی آج عید منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں عید کا چاند منایا جا رہا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس