اپریل 3, 2025 12:48 شام

English / Urdu

Follw Us on:

عید کی چھٹیاں: پاکستان میٹرز کا رپورٹر کیسے گھر پہنچا؟ مشکل سفر، یادگار لمحے ہمیشہ کے لیے رہ گئے!

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

جیسے ہی عید کی آمد آمد ہوتی ہے، ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے، لیکن وہ افراد جو اپنے گھروں کو لوٹنے کے خواہشمند ہوتے ہیں، ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج سفری مشکلات بن جاتی ہیں۔ ٹکٹوں کی عدم دستیابی اور کرایوں میں بے تحاشہ اضافے نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

‘پاکستان میٹرز’ کے رپورٹر عاصم ارشاد کو عید کے لیے لاہور سے بہاولپور کا سفر کرنا پڑا، جہاں انہیں بہت سے مشکلات پیش آئیں۔ سب سے پہلے انہیں ٹکٹ لینے میں دشواری آئی اور پھر ٹکٹ نہ ملی۔

پاکستان میٹرز کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ انہیں نہ صرف سیٹ کے حصول میں دشواری ہو رہی ہے بلکہ کرایے بھی دگنے سے زیادہ بڑھا دیے گئے ہیں۔ چند روز قبل کرایہ 1700 روپے تھا، جو اب 2200 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح راوی ٹول پلازہ پر بھی کرایوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں معمولی فاصلوں کے لیے بھی اضافی چارجز وصول کیے جا رہے ہیں۔

سفر کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ ایک کپ چائے 150 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، جو عام دنوں کے مقابلے میں دگنی قیمت ہے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور رش کے باعث کرایوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ تاہم، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے اور سفری سہولیات کو عام آدمی کی پہنچ میں لانے کے لیے اقدامات کرے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس