اپریل 3, 2025 12:49 شام

English / Urdu

Follw Us on:

اڈیالہ جیل میں نیا تنازعہ، سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جیل کے عملے نے سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے دوران نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، جب پی ٹی آئی کے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جب کہ اعظم سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔

نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق جیل کے گیٹ نمبر 5 پر سلمان اکرم راجا اور دیگر افراد کو روک لیا گیا، جس پر انہوں نے جیل کے عملے سے احتجاج کیا۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو نام دیے تھے، ان میں سے انہیں ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟

انہوں نے عملے سے کہا کہ اگر ہمیں ملاقات کے لیے اندر نہیں بھیجا گیا تو کوئی بھی شخص ملاقات نہیں کرے گا۔

پی ٹی آئی کوارڈینیٹر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق صرف وہ افراد ملاقات کر سکتے ہیں جن کے نام دیے گئے ہیں اور اگر ان کے نام پر عمل نہیں کیا جاتا تو یہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہوگی۔

انہوں نے عملے سے درخواست کی کہ انہیں اور نیاز اللہ نیازی کو بھی ملاقات کے لیے بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان سے منگل اور جمعرات کو ملاقات کی اجازت دی تھی اور حکم دیا تھا کہ ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو نہیں کی جائے گی۔

مگر دوسری جانب آج جیل کے عملے نے سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس