صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہوگئی اور وہ کراچی میں کلفٹن کے نجی اسپتال ایڈمٹ کردیے گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق صدر پاکستان کو رات4 بجے اچانک صحت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا۔ صدرزرداری اسپتال کے چھٹے فلور پر ایگزیکٹو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔
اسپتال کے باہر سیکیورٹی، ایس آئی یو اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں، پیپلز پارٹی کے کئی رہنما بھی نجی اسپتال میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت اسلام آباد سے اپنے آبائی علاقے نواب شاہ عید منانے آئے تھے، آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔