اپریل 3, 2025 12:52 شام

English / Urdu

Follw Us on:

لاہور سے جدہ جانے والی پرواز کی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، انتظامی نااہلی یا تکنیکی خرابی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ائیرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے جدہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

لاہور سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ER-821 بڑے حادثے سے بچ گئی، طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث ٹیک آف کے فوراً بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ذرائع کے مطابق طیارہ آٹھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوا، لیکن جیسے ہی پرواز نے اڑان بھری، کاک پٹ کریو نے انجن میں شدید وائبریشن محسوس کی۔ پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت دی گئی، جس کے بعد طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارے میں موجود 200 سے زائد مسافروں کو بحفاظت اتار کر ویٹنگ ایریا منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رن وے پر طیارے کا ابتدائی معائنہ کیا گیا، جس میں انجن میں خرابی کی تصدیق ہوئی۔ انجینئرز کی ٹیم نے طیارے کے انجن کا تفصیلی معائنہ شروع کر دیا ہے تاکہ خرابی کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

واضح رہے کہ ائیرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے جدہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس