اپریل 7, 2025 6:58 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

‘آبادی کو نکالا جائے’ اسرائیل کا غزہ میں مزید کارروائیاں کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

اسرائیلی حکام نے بدھ کے روز غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کے بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے وسیع علاقوں پر قبضہ کر کے انہیں سیکیورٹی زون میں شامل کیا جائے گا، جس کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں آبادی کو وہاں سے نکالا جائے گا۔

اسرائیلی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروہ حماس کے خلاف عوامی احتجاج کی خبریں ان کے لیے حوصلہ افزا ہیں، اور اس فوجی آپریشن کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ مقامی آبادی کی طرف سے حماس پر دباؤ بڑھایا جائے۔

اسرائیلی وزیر یسرائیل کاٹز نے کہا کہ وہ اس بات کی وضاحت نہیں کر سکتے کہ اسرائیل کتنی زمین پر قبضہ کرے گا۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج پہلے ہی غزہ میں ایک بڑی بفر زون قائم کر چکی ہے، جو جنگ سے پہلے غزہ کے کناروں پر موجود تھی، اور اب اسے مزید وسعت دے کر نیٹزاریم کوریڈور کے نام سے ایک نیا سیکیورٹی علاقہ بھی بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی قیادت نے عندیہ دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے رضاکارانہ ہجرت کو آسان بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ غزہ کو مستقل طور پر خالی کروا کر ایک ساحلی تفریحی مقام میں تبدیل کیا جائے اور اسے امریکی کنٹرول میں دیا جائے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ایک بار پھر حماس کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ فوجی دباؤ ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے باقی ماندہ 59 یرغمالیوں کی بازیابی ممکن ہو سکتی ہے۔

کاٹز نے کہا کہ وہ غزہ کے رہائشیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ابھی قدم اٹھائیں، حماس کا خاتمہ کریں اور تمام یرغمالیوں کو واپس کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی جنگجوؤں اور ان کے انفراسٹرکچر کو ختم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے اور یہی جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔

“ہاسٹیج فیمیلیز فورم” نامی تنظیم، جو غزہ میں قید افراد کے خاندانوں کی نمائندگی کرتی ہے، نے کہا کہ وہ وزیر دفاع کے اس اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت پر لازم ہے کہ وہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن سفارتی اور مذاکراتی راستہ اختیار کرے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس