پاکستان میں غیر دستاویزی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی آخری تاریخ 31 مارچ 2025 کو ختم ہو گئی تھی اور حکومت نے اب ان کی واپسی شروع کر دی ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے یہ عمل تاخیر کا شکار ہوا، اس لیے یکم اپریل سے شروع نہیں ہوسکا، تاہم حکام نے اب ملک بھر میں غیر دستاویزی افغان شہریوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔
اس وقت پاکستان میں 21 لاکھ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں۔ ریاستوں اور سرحدی علاقوں کی وزارت (سیفرون) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 لاکھ افغان مہاجرین قانونی طور پر رجسٹرڈ ہیں، جب کہ آٹھ لاکھ افغان شہریوں کے پاس ‘افغان شہری کارڈ’ (آئی سی سی) ہے، لیکن اب ان کا قیام غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔
حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کی کل تعداد تیس لاکھ ہے، جن میں سے تمام کو غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی ملک بدری کے منصوبے کے تحت اس سال وطن واپس بھیجنا ہے۔
کئی دہائیوں سے پاکستان میں مقیم افغان شہری چار زمروں میں آتے ہیں، پہلی قسم افغان شہریوں پر مشتمل ہے جو افغانستان میں عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان فرار ہو گئے تھے اور جنہیں سرکاری طور پر پناہ گزین کا درجہ دیا گیا تھا۔ 2007 میں، پاکستان نے ان مہاجرین کو رجسٹریشن کے ثبوت (پی او آر) کارڈ جاری کیے، جن کی تعداد اب تقریباً 13 لاکھ ہے۔ حکومت نے یہ کارڈز صرف ایک بار جاری کیے، وقتاً فوقتاً ان کی تجدید کی، موجودہ میعاد 30 جون 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔
دوسری قسم میں وہ افغان شہری شامل ہیں جنہیں افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) جاری کیا گیا تھا۔ 2016 میں تقریباً آٹھ لاکھ افراد نے یہ کارڈ حاصل کیے اور اب انہیں ملک بدری کی حکومتی کوششوں کے حصے کے طور پر واپس بھیجا جا رہا ہے۔
تیسری قسم میں افغان شہری شامل ہیں جو 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان فرار ہو گئے تھے۔ ان افراد کو بین الاقوامی پروٹوکول کے تحت پناہ دی گئی تھی۔ جب کہ پاکستانی حکومت نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ امریکی انخلاء کے بعد چھ لاکھ افغان آئے، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ صرف دو لاکھ سرکاری طور پر رجسٹرڈ تھے۔
چوتھی قسم میں غیر دستاویزی افغان شہری شامل ہیں جن کے پاس پی او آر اور اے سی سی دونوں حیثیت نہیں ہے اور وہ 2021 کی آمد سے پناہ کے متلاشی کے طور پر رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ اس زمرے میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے پاکستان میں شادیاں کیں اور جعلی قومی شناختی کارڈ حاصل کئے۔
گزشتہ دو سالوں کے دوران، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اپنی قومی تصدیق اور تجدید ڈرائیو کے ذریعے اس طرح کے جعلی شناختی کارڈز کو منسوخ کر رہا ہے، اب ان افراد کو غیر قانونی رہائشیوں کے طور پر درجہ بندی کر رہا ہے