Follw Us on:

پاکستان ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات کرے گا، سفیر رضوان سعید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات کرے گا، سفیر رضوان سعید

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ 

نجی نشریاتی ادارے کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ٹیرف کے مسئلے میں پاکستان اور امریکا کے درمیان جلد بات چیت شروع ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہی امریکی معاون نمائندہ برائے تجارت سے ان کی ملاقات طے ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس بات کا پختہ یقین ہے کہ وہ امریکا کے خدشات کو دور کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ویزا اور سفری پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ امریکا کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں آیا اور اس معاملے پر سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے امریکی حکام کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور سفارتی ضوابط کے مطابق ہر وقت تیار ہے۔

یہ انکشاف سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، چین اور ترکیہ سمیت کئی ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ 

امریکی صدر نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب اور سفارتکار ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس ہمیشہ سے موجود تھا، لیکن امریکی ٹیرف کے نفاذ سے دنیا بھر میں تجارتی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ انکا مزید کہنا تھا کہ امریکا ٹیرف عائد کرے یا نہیں، پاکستان کو اپنی ایکسپورٹس بہتر کرنا ہوں گی۔

پاکستان اب امریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات کی کوشش کر رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔اس

یہ سفارتی کوششیں اس وقت کی جا رہی ہیں جب بین الاقوامی تجارتی تعلقات زیر بحث ہیں اور دونوں ممالک کا مقصد معاملات کو بات چیت اور باہمی سمجھ کے ذریعے حل کرنا ہے۔ 

پاکستان اس بات کا عزم رکھتا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گا اور عالمی تجارتی ضوابط کی پابندی کرے گا۔

مزید پڑھیں: شبلی فراز عمران خان کی جانب سے کسی بھی مذاکراتی ٹاسک سے لاعلم کیوں؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس