اپریل 11, 2025 2:58 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

کراچی کے ڈیری فارمز اسٹریٹ کریمینلز کی آماجگاہ، صدر ڈیری فارم ایسوسی ایشن کا آئی جی کو خط

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے ڈیری فارم میں قیام کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے صدر ڈیری فارم ایسوسی ایشن، شاکر عمر گجر نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، جاوید عالم اوڈھو کو ایک خط ارسال کیا ہے۔ خط میں ڈیری فارم میں موجود گوالوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماضی میں اسٹریٹ کرمنلز نے گوالوں کا روپ دھار کر مختلف جرائم میں حصہ لیا ہے۔ متن کے مطابق کئی باڑوں میں ایسے افراد موجود ہیں جو اسٹریٹ کرمنلز ہیں۔ خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شہر بھر میں دودھ کی ترسیل کے دوران استعمال ہونے والی گاڑیاں ان مجرموں کی آمد و رفت کا اہم ذریعہ بن چکی ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ سپلائی کے دوران ان دودھ کی گاڑیوں کو چیک نہیں کیا جاتا، جس کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹ کرمنلز وارداتوں کے بعد انہی گاڑیوں میں سوار ہو کر اپنی قیام گاہوں تک پہنچ جاتے ہیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ  دودھ کی گاڑیوں کی بھی کبھی چیکنگ نہیں کی جاتی اور شہر بھر میں ان کرمنلز کی دودھ کی گاڑیوں کے ذریعے آسان رسائی ہے اور وارداتوں کے بعد یہ آسانی سے واپس اپنی پناہ گاہوں میں آجاتے ہیں اور کراچی بھر کے ڈیری فارمرز ہمیشہ سے گوالوں کے بھاگنے کی شکایات کا بہانہ کرکے ان کی رجسٹریشن کے عمل کو ناکام بناتے ہیں

ماضی میں یہاں کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی وارداتوں میں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں اسلحے کے زور پہ مال مویشیوں کی چھیننے اور ڈکیتی کی وارداتیں بھی کی گئی ہیں  کچے میں ہونے والے بڑے آپریشن کے بعد ملک بھر سے آئے ہوئے کرمنلز و مفرورکراچی کے مضافات میں قائم ڈیری فارمز میں وقت گزارتے ہیں یہ ڈیری فارمزان کی مضبوط پناہ گاہیں ہیں جس سے کراچی سمیت ملک بھر میں کرائم بڑھ رہا ہے کاروباری علاقوں میں گوالوں اور لیبر کی شکل میں کرمنلز کا پناہیں لینا ان کی رجسٹریشن نہ ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے۔

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس