اپریل 5, 2025 8:50 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

گیس نہ ملی تو شاپر بھر لیے، انوکھی تدبیر یا نیا خطرہ؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اراکین اسمبلی نے بھی گیس کی عدم دستیابی پر سخت اعتراضات اٹھائے۔ (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

پشاور اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گھریلو صارفین کی جانب سے سوئی گیس کو پلاسٹک کے شاپرز میں ذخیرہ کرنے کا انکشاف ہوا اور معاملہ صوبائی اسمبلی میں زیر بحث آ گیا۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی رکن اسمبلی ریحانہ اسماعیل نے توجہ دلاؤ نوٹس کے ذریعے اس سنگین مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ شہری گیس کی عدم فراہمی کے باعث پلاسٹک بیگز میں گیس بھر کر ذخیرہ کر رہے ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

ریحانہ اسماعیل نے بتایا کہ شاپرز میں گیس کو بھر کر گھروں کی چھتوں، گیراج اور بالکونیوں میں رکھا جاتا ہے، جو نہ صرف متعلقہ گھر بلکہ آس پاس کے گھروں کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: پارٹی معاملات میڈیا پر نہ لائیں، بیرسٹر گوہر کی علی امین اور دیگر رہنماؤں سے درخواست

وزیر قانون آفتاب عالم نے ایوان کو بتایا کہ دسمبر میں ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا اور دفعہ 144 بھی نافذ ہے۔ مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں، تاہم اس خطرناک رجحان کو روکنے کے لیے مزید آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

اسمبلی اسپیکر نے بھی اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس پیداوار میں خیبرپختونخوا کا حصہ 50 فیصد سے زیادہ ہونے کے باوجود یہاں کے شہریوں کو ان کا جائز حق نہیں دیا جا رہا، جب کہ متعلقہ ادارے صرف منافع کمانے میں مصروف ہیں۔

دیگر اراکین اسمبلی نے بھی گیس کی عدم دستیابی پر سخت اعتراضات اٹھائے اور حکومت سے فوری حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس