Follw Us on:

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Maryiam nawaz
مریم نواز نے کسی مہنگے نجی اسپتال کے بجائے سرکاری اسپتال میں علاج کروانے پر اصرار کیا۔ (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں 13 نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جن کی تکمیل کے لیے اگست 2025 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس میں صوبے کے مختلف علاقوں میں نئے سہولت بازاروں کے قیام اور ان کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

نئے سہولت بازاروں کی تعمیر کے منصوبے کے تحت، نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیر والا، سانگلہ، اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے۔ اس کے علاوہ، بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ان بازاروں کے قیام کے لیے جامع پلان طلب کر لیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کے لیے اراضی مختص کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس منصوبے کے تحت، وزیراعلیٰ نے سولر انرجی پر منتقلی کے لیے 69 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی ہے، جس سے سہولت بازاروں میں بجلی کی لاگت میں 70 فیصد تک کمی آئے گی۔ سولر انرجی پر منتقلی کا پائلٹ پراجیکٹ ٹاؤن شپ میں کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، اور اب اس کا دائرہ صوبے بھر میں بڑھایا جائے گا تاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عوام تک پہنچائے جا سکیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جہلم، مظفرگڑھ اور نارووال میں سہولت بازار کے قیام میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ یہ منصوبہ بروقت تکمیل تک پہنچ سکے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں کا مقصد کمزور اور متوسط طبقے کو اشیائے خوردونوش کم نرخ پر فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کو مہنگائی سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت مہنگائی کے خاتمے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس