اپریل 6, 2025 7:30 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

محکمہ ماحولیات نے پنجاب بھر میں نئے کار سروس اسٹیشنز پر مکمل پابندی عائد کردی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
محکمہ ماحولیات کے مطابق ایک گاڑی دھونے پر تقریباً 400 لیٹر پانی ضائع ہو جاتا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

محکمہ ماحولیات پنجاب نے صوبے بھر میں نئے کار سروس اسٹیشنز کے قیام پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت اور ممکنہ خشک سالی کے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق ایک گاڑی دھونے پر تقریباً 400 لیٹر پانی ضائع ہو جاتا ہے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ نئے کار واش اسٹیشنز نہ صرف پانی کی قلت کو مزید سنگین بنائیں گے بلکہ یہ ماحولیاتی، سماجی اور اقتصادی مسائل کو بھی جنم دیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس