اپریل 6, 2025 11:42 شام

English / Urdu

Follw Us on:

کراچی: خاتون نے ٹریلر کی ٹکر پر فائرنگ کردی، تنازع کیا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
خاتون نے طیش میں آ کر پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کی۔ (فوٹو: گوگل)

کراچی کے علاقے عیسٰی نگری میں ٹریلر کی ٹکر پر کار سوار خاتون نے ٹریلر کے ڈرائیور پر فائرنگ کر دی۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق عیسٰی نگری کے قریب ٹریلر نے کار کو ٹکر ماری، جس کے بعد خاتون غصے میں آ کر کار سے اتری اور ٹریلر کے ڈرائیور پر فائرنگ شروع کر دی۔

حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور بھاگ کر پولیس کے پیچھے چھپ گیا۔ پولیس نے خاتون اور ٹریلر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق دونوں افراد غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہے تھے، جب ٹریلر نے آگے نکلنے کی کوشش کی تو گاڑی کو سائیڈ لگی۔ خاتون نے طیش میں آ کر پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے نائن ایم ایم پستول کا لائسنس بھی پیش کیا، تاہم خاتون کا اسلحہ لائسنس 31 دسمبر 2023 کو ایکسپائر ہو چکا تھا اور اس کی اصل تصدیق کی جارہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس