اپریل 6, 2025 11:44 شام

English / Urdu

Follw Us on:

ڈیرہ جات 2025 کا رنگا رنگ آغاز، ثقافت و کھیلوں کو فروغ دینے کی کاوشیں جاری

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ڈیرہ جات 2025 کا رنگا رنگ آغاز، ثقافت و کھیلوں کو فروغ دینے کی کاوشیں جاری

خیبرپختونخوا کے تاریخی ایونٹ ڈیرہ جات 2025کا افتتاح رتہ کلاچی سٹیڈیم میں ایک پروقار اور رنگارنگ تقریب میں کیا گیا۔ اس ایونٹ کا مقصد صوبے کی ثقافت و روایات کو فروغ دینا اور ثقافتی کھیلوں کو زندہ رکھنا ہے۔

ڈیرہ جات 2025کا انعقاد محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے، جس کی افتتاحی تقریب میں مختلف ثقافتی شوز، پریڈز، کھیلوں کے مقابلے اور روایتی موسیقی سے محفل کی رونق میں اضافہ کیا گیا۔ اس دوران کیٹل شو، پی ٹی، مویشیوں کی نمائش، گھوڑ سواری، مارشل آرٹس، کشتی اور مارچ پاسٹ نے بھی حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سید فخر جہان نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ذاتی کوششوں کی بدولت ڈیرہ جات کا انعقاد ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد صوبے کی ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنا اور ثقافتی کھیلوں کو زندہ رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میگا ایونٹ میں قومی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہو رہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے جوہر دکھا سکیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ جات ہر سال منعقد کیا جائے گا تاکہ یہ ایونٹ صوبے کی ثقافت اور کھیلوں کو مزید فروغ دے سکے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ جات میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں جاری ہیں، جن میں میلہ اسپان، تاریخی مقامات کے دورے، نعت و قرات، مشاعرے، تقریری مقابلے، شجرکاری، فنون کے نمائشیں، قومی و علاقائی کھیلوں کے مقابلے، آف روڈ چیلنج سمیت متعدد دیگر سرگرمیاں شامل ہیں جو 20 اپریل تک جاری رہیں گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس