Follw Us on:

پاکستان کو تقسیم کرنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوچکی ہے، مریم اورنگزیب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Maryam aurangzaib
وکسی کا پانی چوری نہیں ہو رہا، ہر صوبے کو آئینی طور پر اس کا حق مل رہا ہے۔(فوٹو: گوگل)

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو تقسیم کرنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوچکی ہے، دوسروں کو جیلوں میں ڈال کر احتساب کا تماشا پوری قوم دیکھ چکی ہے۔

نجی نشریاتی ادارے دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک پر چار سال نالائق اور نااہل حکمران مسلط رہے، جن کے دور میں مہنگائی 60 فیصد تک جا پہنچی تھی، آج یہ شرح ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 0.7 فیصد پر ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سی پیک بند کر دیا گیا، ایک کروڑ افراد بے روزگار ہوئے، آج وہی جماعت ایک دوسرے کو چور اور غدار کہہ رہی ہے، جو انتشار کی پیداوار ہیں وہ صرف انتشار ہی پھیلا سکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کسی معجزے سے کم نہیں، آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا ایک بڑا چیلنج تھا، جسے کامیابی سے عبور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا کسان ریلیف پیکیج دیا گیا ہے، جب کہ پنجاب میں مفت ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع ہو چکی ہے اور اب تک 7 لاکھ مریض مستفید ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جون تک پنجاب بھر میں 700 سڑکیں مکمل کر لی جائیں گی۔ گندم کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس اگلے ہفتے طلب کرلیا گیا ہے۔

کینالز کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح پالیسی بیان دیا ہے، پانی کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اس کے حل کیلئے مناسب فورم ہے۔ کسی کا پانی چوری نہیں ہو رہا، ہر صوبے کو آئینی طور پر اس کا حق مل رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ بجلی چوری کی روک تھام اور آئی پی پیز سے متعلق اہم اقدامات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس