اپریل 9, 2025 12:21 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

شکر گڑھ: بچوں کے ڈوبنے کے باعث افسوسناک حادثہ، تین جانیں ضائع

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
شکر گڑھ: بچوں کے ڈوبنے کے باعث افسوسناک حادثہ، تین جانیں ضائع( فائل فوٹو)

شکر گڑھ کے نالہ اوج میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں تین بچے ڈوب کر جان بحق ہوگئے۔ یہ بچے نواحی گاؤں کھنا سے اپنی فیملی کے ہمراہ دریائے راوی کی سیر کے لیے آئے تھے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک بہن شامل ہیں۔ بچوں کے ڈوبنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ نالے کے قریب کھیلنے کے دوران پھسل گئے۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ ڈی سی نارووال کی جانب سے ایمبولینس، ریسکیو وہیکل اور امدادی ٹیمیں بھیج دی گئیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ فیملی کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا، “ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ انہیں صبر و جمیل عطا فرمائے۔”

عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سیر کیلئے ضرور جائیں لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “بچوں کا خاص خیال رکھیں، انہیں اکیلا نہ چھوڑیں اور ندی نالوں کے قریب ہرگز نہ جائیں۔”

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زندگیوں کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ اس نوعیت کے حادثات سے بچا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس