آج کے ڈیجیٹل دور میں خبر کا پھیلنا صرف چند سیکنڈز کی بات ہے، لیکن اس خبر کا سچا ہونا ضروری نہیں سیاسی بیانات، مشہور شخصیات کے اسکینڈلز، یا کسی بحران کے دوران، جھوٹی خبریں نہ صرف لوگوں کو گمراہ کرتی ہیں بلکہ خوف، نفرت اور بداعتمادی بھی پیدا کرتی ہیں۔
تو پھر سوال یہ ہے، ہم سچ اور جھوٹ میں فرق کیسے کریں؟ آئیے، چند آسان مگر زبردست طریقے جانتے ہیں:
ذریعہ چیک کریں: اگر یہ خبر واقعی اہم ہے تو مستند نیوز ویب سائٹس پر بھی موجود ہوگی۔ اگر صرف غیر معروف یا سوشل میڈیا پیجز پر ہے، تو محتاط رہیں۔
تصاویر کی تصدیق کریں،کسی بھی تصویر یا ویڈیو کو گوگل ریورس امیج سرچ کے ذریعے چیک کریں کہ یہ کہاں اور کب کی ہے۔
تاریخ دیکھیں، پرانی خبروں کو نیا رنگ دے کر پیش کیا جا سکتا ہے۔ شیئر کرنے سے پہلے تاریخ ضرور دیکھیں۔
جذباتی ہیڈلائنز پر شک کریں، اگر کوئی خبر حد سے زیادہ سنسنی خیز یا جذباتی ہو، تو اس پر مزید تحقیق کریں۔
کسی ماہر یا صحافی سے پوچھیں، اگر خبر کسی سائنسی، معاشی یا سیاسی معاملے پر ہو تو کسی ماہر سے رائے ضرور لیں۔
یاد رکھیں! ایک کلک، ایک شیئر، اور ایک میسج کسی کی زندگی، شہرت یا ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس کےلیے ذمہ دار شہری بنیں، تصدیق کریں اور صرف سچ پھیلائیں۔ کیونکہ معلومات کی دنیا میں فرق صرف اتنا ہے… کہ آپ سچ جانتے ہیں یا سچ مانتے ہیں