غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، صرف 20 دنوں میں 490 معصوم بچے شہید ہوگئے، جب کہ مجموعی طور پر شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ایک ملین سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ تنظیم کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر بچے نہ صرف جسمانی طور پر بلکہ ذہنی و نفسیاتی طور پر بھی جنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ فوری جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی فراہمی ناگزیر ہو چکی ہے۔