اپریل 7, 2025 7:26 شام

English / Urdu

Follw Us on:

پاکستان ٹیم کی کوچنگ نے میری کرکٹ سے محبت کو گہنا دیا، جیسن گلیسپی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان ٹیم کی کوچنگ نے میری کرکٹ کی محبت کو کھٹا کردیا، جیسن گلیسپی

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے تجربے پر بات کرتے ہوئے ایک انکشاف کیا ہے جس سے ان کے مداحوں اور کرکٹ حلقوں میں مایوسی کی لہر پھیل گئی ہے۔ 

حالیہ انٹرویو میں جیسن گلیسپی نے کھل کر کہا تھا کہ پاکستان میں کوچنگ کا تجربہ میری توقعات کے مطابق نہ تھا اور یہ میرے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا۔

جیسن نے سچائی کے ساتھ اعتراف کیا اور کہا کہ “یہ ایک ایسا تجربہ تھا جس نے میری کوچنگ کی محبت کو کھٹا کر دیا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اس پورے تجربے کے بعد انہیں شدید مایوسی ہوئی اور اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ وہ دوبارہ کل وقتی کوچنگ کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

جیسن گلیسپی نے مزید کہا کہ اگر آسٹریلیا بھی انہیں کوچنگ کی پیشکش کرتا تو وہ اس وقت انکار کر دیتے کیونکہ اس وقت ان کی دلچسپی کوچنگ میں نہیں تھی۔

پاکستان ٹیم کے ساتھ گلیسپی کا سفر مختصر ہی رہا، وہ گیری کرسٹن کے بعد وہ عبوری وائٹ بال کوچ بنے تھے، تاہم جب وہ کوچنگ سے الگ ہوئے تو عاقب جاوید نے عبوری ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھال لیا۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسن گلیسپی نے ایک سابق انٹرویو میں یہ الزام عائد کیا تھا کہ عاقب جاوید نے اپنی کوچنگ کی مہم خود چلائی تھی۔

یہ ایک ایسا تنازعہ ہے جس نے کرکٹ کی دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور اس کے اثرات پاکستان کرکٹ پر واضح طور پر دیکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر نے پاکستان کرکٹ کے چاہنے والوں کو ایک کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے کہ آیا اس سب کا اختتام کہاں تک جائے گا؟

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: تمام میچز میں مکمل اردو کمنٹری ہوگی

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس