اپریل 7, 2025 10:09 شام

English / Urdu

Follw Us on:

حکومت چار ہزار روپے فی من گندم مقرر کرے ،ورنہ کسان 15 اپریل کو احتجاج کریں گے:حافظ نعیم الرحمان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
حکومت چار ہزار روپے فی من گندم مقرر کرے ،ورنہ کسان 15 اپریل کو احتجاج کریں گے:حافظ نعیم الرحمان( فائل فوٹو)

جماعت اسلامی نے کسانوں کے مسائل اور زرعی شعبے کے بحران کو ختم کرنے کے لیے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  گندم چار ہزار فی من مقرر کرے، اگر حکومت گندم چار ہزار فی من نہ کی گئی  تو کسان 15 اپریل کو سڑکوں پراحتجاج کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کو کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں، ورنہ کسان 15 اپریل کو اپنے مطالبات کے حق میں ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے کسانوں کے حق میں مطالبہ کیا کہ حکومت گندم کی قیمت چار ہزار فی من مقرر کرے اور عوام کے لیے روٹی کی قیمت 10 روپے رکھی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کسانوں کے مطالبات پر عمل نہیں کرتی تو 15 اپریل کو پورے پاکستان سے کسان اسلام آباد اور لاہور پہنچیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے گندم کی قیمت کے بارے میں کیے گئے وعدے پورے نہیں ہو سکے اور کسانوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گنے کی قیمت کے حوالے سے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور ابھی تک ان کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کسانوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا تاکہ ملک کی زراعت اور کسانوں کی مشکلات حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کا مقصد صرف کسانوں کا حق نہیں بلکہ پورے ملک کی معاشی استحکام اور عوامی فلاح ہے۔

مزید برآں، جماعت اسلامی نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ اپنے تمام سیاسی اور سماجی اتحادیوں کے ساتھ کسانوں کی حمایت میں کھڑی ہے اور اس احتجاج میں کسی بھی سیاسی مفاد سے ہٹ کر صرف عوامی مفاد کو ترجیح دے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کسانوں کو 15 اپریل کو احتجاجی مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ “اگر کسانوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم 15 اپریل کے بعد اپنے احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے اور حکومت کو عوامی دباؤ میں لائیں گے”۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو سکے اور کسانوں کے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس