اپریل 8, 2025 3:44 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

میئر کراچی کو بیان بازی کرنے کی بجائے عوامی مسائل کے توجہ دینی چاہیے: فاروق ستار کی پی پی پر تنقید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
میئر کراچی کو بیان بازی کرنے کی بجائے عوامی مسائل کے توجہ دینی چاہیے؛ فاروق ستار کی پی پی پر تنقید( فائل فوٹو)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی۔ فاروق ستار نے کہا کہ میئر کراچی کو بیان بازی کرنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ “ایم کیو ایم کا گورنر عوامی گورنر ہے، جس نے یوسف گوٹھ سرجانی ٹاؤن جا کر لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھا۔” فاروق ستار نے مزید کہا کہ گورنر سندھ نے ڈمپر حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعزیت کی، جبکہ اس شہر میں جنوری سے مارچ تک 150 سے زائد لوگ ڈمپر حادثات کا شکار ہوئے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے میئر کراچی کی جانب سے نفرت انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “ایک پریس کانفرنس یا پلاٹ کسی کی جان کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ میئر کراچی شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری وزیر داخلہ سندھ پر ڈالتے ہیں، لیکن وہ خود ان مسائل کے حل میں ناکام ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ “کراچی کے شہریوں کو منشیات کی عادی ڈمپرز اور ٹینکر مافیا سے خطرہ ہے، اور میئر ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کی حمایت کر رہے ہیں۔”

فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے گورنر ہاوس میں پچاس ہزار بچوں کو آئی ٹی کورسز کروانے کے حوالے سے کہا کہ یہ دس ہزار بچوں کو پڑھا کر دکھائیں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے ایک ہزار ارب روپے کا ٹیکس ہڑپ کر رہی ہے اور عوامی خدمات کی بجائے مافیاز کے ساتھ کھڑی ہے۔

فاروق ستار نے کلفٹن میں کنٹونمنٹ کے کام کو میئر کراچی کا کام قرار دینے پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ آپ کی اپنی پارٹی کے لوگ ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، اور آپ خود دو سال سے زبردستی کے میئر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور پانی کے فور منصوبے کے ذریعے شہر میں ترقی کے لئے اقدامات کیے ہیں۔”

فاروق ستار نے اس موقع پر میئر کراچی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کبھی یوسف گوٹھ، لیاری یا ملیر کے گوٹھوں میں نہیں گئے، آپ کو ان علاقوں کے مسائل کا کوئی ادراک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ ڈیڑھ سو شہداء کو ایک ایک کروڑ دینے کا اعلان کرو، لیکن آپ نے کبھی اس پر بات نہیں کی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس