Follw Us on:

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرینِ فلکیات نے پیشگوئی کردی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
27 مئی کی شام ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ (فوٹو: الجزیرہ)

عیدالفطر کے چند روز بعد ہی فلکیاتی ماہرین نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتا دی ہے۔

نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ 6 جون 2025 کو ہو سکتی ہے۔

ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی نے پیشگوئی کی ہے کہ 27 مئی کی شام ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق اگر چاند 27 مئی کو نظر آ گیا تو 28 مئی سے ذی الحج کا آغاز ہو گا اور یوں 6 جون بروز جمعہ کو امارات میں عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق چاند صبح 7 بج کر 2 منٹ پر طلوع ہو گا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر نظر آنے کے امکانات ہیں، جس سے چاند دیکھنے کا امکان مزید بڑھ جاتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں فلکیاتی حسابات کی روشنی میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم، عید کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔

واضح رہے کہ عرب دنیا کے دیگر ماہرین فلکیات بالخصوص مصر کے ماہرین نے بھی ذی الحج اور عیدالاضحیٰ کے چاند کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس