Follw Us on:

پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے

سوشل ڈیسک
سوشل ڈیسک
taaj haider
پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی  کے سینئر رہنما اور سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد  کراچی میں 83سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ۔

نجی نشریاتی ادرے جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں اہل خانہ نے کہا کہ تاج حیدر کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کی نماز جنازہ 9 اپریل بروز بدھ بعد نماز ظہر مسجد و امام بارگاہ یسرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی کراچی میں ادا کی جائے گی۔

ان کی اہلیہ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ میرے شوہر، پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر تاج حیدر انتقال کر گئے ہیں۔

پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے اس نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاج حیدر عمر بھر کے ساتھی اور پرعزم سیاسی کارکن تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے بانی اور نظریاتی ارکان میں سے تھے۔ ان کی سیاسی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

تاج حیدر 8 مارچ 1942 کو راجستھان کے کوٹا میں ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوئے جو اپنے علمی اور فکری پس منظر کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ تقسیم کے بعد پاکستان ہجرت کر گئے اور اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، رنچھوڑ لائنز، کراچی میں حاصل کی۔

تاج حیدر نے ابتدائی طور پر فنون لطیفہ کی دنیا میں قدم رکھا اور ٹیلی ویژن کے لیے بطور مصنف نمایاں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مختلف اخبارات کے لیے فکر انگیز کالم بھی لکھے اور اپنی ہی ڈرامہ سیریل ابلہ پا میں اداکاری کی، جہاں انہوں نے پروفیسرکا کردار نبھایا۔

ان کا سیاسی سفر 1967 میں اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے سوشلسٹ کنونشن میں شرکت کی۔ اسی سال انہوں نے باقاعدہ طور پر پی پی پی میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بانی ارکان میں سے ایک بن گئے۔

ادب اور سائنس میں ان کی خدمات کے اعتراف میں تاج حیدر کو سائنسی شعبے میں ان کی خدمات کے لیے 2012 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ انہیں 2006 میں بہترین ڈرامہ سیریل رائٹر کا 13 واں پی ٹی وی ایوارڈ بھی ملا۔

خبر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ تاج حیدر نے پارٹی اور پاکستان میں جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ تاج حیدر پیپلز پارٹی کا کلیدی اثاثہ تھے اور اس کے نظریاتی طور پر پرعزم ارکان میں سے ایک تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے انتقال سے پیپلز پارٹی ایک ممتاز اور تجربہ کار سیاسی رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

دریں اثناء پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تاج حیدر کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے حیدر کو فضل اور تہذیب کا ایک باوقار مجسم، اور گہری تخلیقی صلاحیتوں اور ذہانت کا آدمی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے لیے ان کی زندگی بھر کی جدوجہد اور قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گی۔

بلاول نے مزید کہا کہ تاج حیدر پاکستانی سیاست میں دانشمندی اور بیداری کی علامت تھے، ان کے انتقال نے انہیں گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نےپیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنماؤں میں سے تھے جنہوں نے نہ صرف پارٹی کے ابتدائی ایام میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا۔

 

یہ پاکستان میٹرز کے سوشل میڈیا ڈیسک کی پروفائل ہے۔

سوشل ڈیسک

سوشل ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس