April 14, 2025 10:05 pm

English / Urdu

Follw Us on:

آئی سی سی ویمنز کوالیفائرز میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 39 رنز سے شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
فاسٹ بولر ڈیانا بیگ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ (فوٹو: ہم نیوز)

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے کوالیفائرز کے افتتاحی میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 39 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 217 رنز بنائے، جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 179 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

فاسٹ بولر ڈیانا بیگ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ نشرہ سندھو نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان فاطمہ ثنا، وکٹ کیپر سدرہ نواز، گل فیروزہ، منیبہ علی، سدرہ امین، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، نشرہ سندھو، ڈیانا بیگ اور سدرہ اقبال شامل تھیں۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے کوالیفائرز میں اپنی مہم کا کامیاب آغاز کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ 11 اپریل کو اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس