Follw Us on:

بیٹنگ رینکنگ میں انڈیا کا غلبہ، آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 21 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بلے بازوں، گیند بازوں اور آل راؤنڈرز کی نئی پوزیشنز کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیٹرز کی کیٹیگری میں بھارتی اسٹار شبھمن گل بدستور پہلے نمبر پر قابض ہیں، جب کہ پاکستان کے بابر اعظم اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ روہت شرما تیسرے، جنوبی افریقی بیٹر ہینرچ کلاسن چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 21 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ فخر زمان کو دو درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ 23 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا سرفہرست ہیں، بھارت کے کلدیپ یادیو کا دوسرا نمبر بھی برقرار ہے۔ راشد خان نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے، جبکہ مچل سینٹنر دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ نیچے جا کر 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ حارث رؤف دو درجے تنزلی کے بعد 24 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن بدستور قائم ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس