Follw Us on:

‘وقت آ گیا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کیا جائے’ فرانسیسی صدر

حسیب احمد
حسیب احمد
French presidnet
'وقت آ گیا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کیا جائے' فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ فرانس جون میں فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔
فرانس 5 کے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے میکرون کا کہنا تھا کہ “ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، ہم اس اعتراف کی طرف جا رہے ہیں، یہ کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس لیے کہ وقت کا تقاضا یہی ہے۔”
یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اپنی انتہاؤں کو چھو رہی ہے۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ میکرون نے عندیہ دیا ہے کہ اگر فرانس یہ قدم اٹھاتا ہے تو اس کے بدلے مشرق وسطیٰ کے کچھ عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔
یہ صرف ایک اعلان نہیں بلکہ ایک ممکنہ سفارتی کوشش ہے۔ میکرون نے مزید انکشاف کیا کہ جون میں سعودی عرب کے ساتھ ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں “دو ریاستی حل” کو عملی شکل دینے اور باہمی تسلیم کی راہیں ہموار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ دنیا کے تقریباً 150 ممالک پہلے ہی فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کر چکے ہیں لیکن امریکا، برطانیہ، جرمنی اور خود فرانس جیسے بڑے مغربی طاقتوں نے اب تک ایسا قدم نہیں اٹھایا۔
اگر فرانس یہ فیصلہ کرتا ہے تو یہ نہ صرف فلسطینیوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہو گی بلکہ مشرق وسطیٰ میں دہائیوں پر محیط کشمکش کا نقشہ بھی بدل سکتا ہے۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس