Follw Us on:

شادی میں نوٹ نچھاور کرنے پر دولہے کو چھ ماہ قید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں نوٹ نچھاور کرنا عام سی بات ہے اور اس کے خلاف کوئی ایکشن لینے والا بھی نہیں ہے، لیکن ایسی رسم پر دوسرے ممالک میں سزا بھی ہو سکتی ہے۔ افریقی ملک نائجیریا میں شادی پر دولہے کو نوٹ نچھاور کرنا خاصا مہنگا پڑ گیا اور عدالت نے دولہے کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

پولیس نے دولہے کے خلاف پیسے کے ناجائز استعمال کا نہ صرف مقدمہ درج کیا بلکہ اسے چھ ماہ قید کی سزا بھی سنائی۔

یہ واقعہ گزشتہ برس دسمبر کا ہے جب یہ دولہا میاں اپنی شادی پر ڈانس کرتے ہوئے پیسے لٹا رہے تھے۔ 

عبداللہ موسیٰ حسینی کو اعتراف جرم کرنے پر نائجیریا کے شہر کانو کی ہائیکورٹ نے سزا سنائی۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں اکنامک اینڈ فنانشل کرائمز کمیشن اس رسم کے خلاف مہم چلا رہا ہے اور اسے پیسے کی بے توقیری قرار دیا جاتا ہے۔ 

عبداللہ موسیٰ کی گرفتاری نائجیریا کے مرکزی بینک کے 2007 کے ایکٹ کے تحت اس جاری مہم کے تناظر میں ہی عمل میں لائی گئی۔

اس قانون میں لکھا ہے کہ ملکی کرنسی کو لٹانا، اس پر ڈانس کرنا اور پاؤں سے مسلنا جرم ہے، جس کی کم سے کم سزا چھ ماہ یا 50 ہزار نایرا (نائجیریا کی کرنسی) تک جرمانہ ہو سکتی ہے یا یہ دونوں سزائیں بھی سنائی جا سکتی ہیں۔

نائجیریا کے کمیشن کا کہنا ہے کہ عبداللہ موسیٰ نے اپنی شادی کی تقریب میں ایک لاکھ نائجیرین نایرا لٹائے اور ان پر ڈانس کر کے ان کرنسی نوٹوں کو مسل کر رکھ دیا۔

واضح رہے کہ اسی جرم کی پاداش میں گزشتہ برس ایک ٹرانسجینڈر اور ایک اداکارہ کو بھی چھ ماہ قید کی سزا ہوئی تھی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس