Follw Us on:

نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہوگی۔ (فوٹو: گوگل)

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی، جس کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہوگی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 تک ہوگا، تاہم یہ سہولت لائف لائن صارفین پر لاگو نہیں ہوگی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی صارفین کو اس کمی کا فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی، جس پر سماعت 4 اپریل کو کی گئی۔ اب نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، جس کے بعد قیمت میں کمی کا باقاعدہ اطلاق کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فلسطینی عوام تنہا اور امتِ مسلمہ صرف تماشائی بن گئی: قومی فلسطین کانفرنس

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل ہونے والے اضافی محصولات کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔ اسی سلسلے میں بجلی کی قیمت میں کمی کا اقدام کیا گیا ہے

یہ اقدام عوام کو ریلیف دینے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے، جو پیٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل ہونے والے وسائل کے تحت ممکن بنایا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس