Follw Us on:

حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے، حافظ نعیم الرحمان کا کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے، حافظ نعیم الرحمان کا کل ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان( فائل فوٹو)

امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر کل ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی مارچز منعقد کیے جائیں گے۔ مرکزی مارچ لاہور کے مال روڈ پر ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین کے حق میں مارچز کا انعقاد کریں اور مظلوموں کے لیے آواز بلند کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان احتجاجی مظاہروں کا مقصد امتِ مسلمہ کے حکمرانوں کو خوابِ غفلت سے بیدار کرنا ہے، موجودہ حالات میں حماس کا ساتھ نہ دینا سراسر منافقت ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے ملک گیر فلسطین مارچز کے شیڈول کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ 13 اپریل کو کراچی میں بڑا عوامی مارچ ہوگا، جس کے بعد 18 اپریل کو ملتان میں اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے ان مارچز کو مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عملی مظاہرہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی عوام بھرپور انداز میں ان احتجاجات میں شرکت کریں گے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس