Follw Us on:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت کانفرنس میں شرکت، اہم ملاقاتیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت کانفرنس میں شرکت، اہم ملاقاتیں( فائل فوٹو)

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کانفرنس میں شریک تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سابق نائب صدر اور اے کے پارٹی کے نائب چیئرمین فواد اُقطائے سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر گفتگو کی۔
فواد اُقطائے نے مریم نواز شریف کو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت کو ایک اعزاز قرار دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ بین الاقوامی ڈپلومیسی کانفرنس میں شرکت کی، جو ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس کا موضوع ‘تقسیم شدہ دنیا میں مستقبل کی تعمیر: تعلیم، تبدیلی لانے کی ایک طاقت’ رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ترکیہ کے دورے پر انطالیہ پہنچیں، جہاں ان کا استقبال انطالیہ کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر سعاد سید اوغلو اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر ترکیہ کی حکومت، قیادت اور بالخصوص خاتون اول محترمہ امینے اردوان کا شکریہ ادا کیا، جن کی دعوت پر وہ ترکیہ کے اس اہم دورے پر ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس