Follw Us on:

سونا عوام کی پہنچ سے دور ، 10 ہزار روپے مزید مہنگا ہو گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
سونا عوام کی پہنچ سے دور ، 10 ہزار روپے مزید مہنگا ہو گیا( فائل فوٹو)

فی تولہ قیمت تاریخی اضافے سے نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک ہی دن میں قیراط فی تولہ خالص سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونےکی قیمت 8 ہزار 573 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہو گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 66 ہزار 261 روپے میں فروخت ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا پہلی بار 100 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 218 ڈالر میں فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کی بدولت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز بھی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

اسی طرح، 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 688 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہوگئی تھی

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس