Follw Us on:

’وزیر اعظم کی ہدایت پر‘ پی آئی اے ازبکستان کے لیے عالمی پروازوں کا آغاز کرے گی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

وزیرِاعظم کی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ازبکستان کے لیے عالمی پروازوں کا آغاز کرے گی، جب کہ پرائیویٹ ایئرلائنز کو بھی تجارتی اور سیاحتی روابط مضبوط بنانے کے لیے شامل کیا جائے گا۔

اس پیشرفت کا مقصد پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفری آسانیوں، باہمی تعلقات، اور خطے میں اقتصادی و ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔

یہ اعلان وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے ازبکستان کے وزیرِ سیاحت امید شادیف سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاکستان میں ازبک سفیر علیشیر تختائیف بھی موجود تھے۔ گفتگو میں دونوں فریقین نے سیاحت کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کا غیر قانونی کاروبار اور تجارت: پشاور ہائی کورٹ کا دو ماہ میں مکمل پالیسی بنانے کا حکم

ہارون اختر خان نے واضح کیا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے سیاحت، ثقافتی ورثے اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تاریخی منصوبوں کی بنیاد رکھی ہے، اور وسطی ایشیا، بالخصوص ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں اقتصادی ترقی اور ثقافتی ہم آہنگی کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جنہیں بہتر حکمت عملی کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ازبک وزیرِ سیاحت امید شادیف نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی کئی معاہدے طے پا چکے ہیں، اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون نہایت اہم ہے۔

دونوں فریقوں نے ویزا میں نرمی، سفری خدمات میں بہتری، اور ثقافتی تبادلوں کو تیز کرنے پر بھی زور دیا۔ ہارون اختر خان نے مزید کہا کہ سیاحت ملکی جی ڈی پی اور برآمدات میں اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور پاکستان کا وسطی ایشیا سے تاریخی و ثقافتی رشتہ اس رابطے کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

یہ اقدام پاکستان کو وسطی ایشیا کے ساتھ اقتصادی و سفارتی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل کرنے کی سمت ایک عملی قدم سمجھا جا رہا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس