April 13, 2025 12:01 am

English / Urdu

Follw Us on:

اسلام آباد، چکوال، مردان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، خوف ہراس پھیل گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں اچانک آنے والے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ضلع سوات، صوابی، بونیر، ستم اور ان کے گردونواح میں جھٹکوں کی شدت نے عوام کو خوفزدہ کر دیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ابتدائی طور پر ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، جس کی زیر زمین گہرائی 88 کلومیٹر تھی، اور مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان نے ایک مختلف انداز سے شدت کی پیمائش کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.5 ریکٹر اسکیل پر تھی، جبکہ اس کا مرکز راولپنڈی سے شمال مغرب میں 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

دونوں اداروں کے بیانات میں شدت اور مرکز کے حوالے سے فرق دیکھا گیا، تاہم زلزلے کی شدت اس قدر تھی کہ کئی علاقوں میں لوگ گبھرا کر کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس